Open Menu

عرض تعاون

جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم اسلامیہ کی ادنیٰ سے اعلیٰ درجات تک معیاری تعلیم دی جاتی ہے، اور بچیوں کے لیے عصری  علوم وفنون کی پہلی جماعت سے مڈل تک تعلیم کا بھی خصوصی انتظام ہے50 سے زائد  مدرسین و مدرسات اور علمائے کرام تعلیم دے رہے ہیں، 500 سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، جن میں سے فی الحال تقریباً 250 سے زائد طلبہ کے طعام و قیام، کتب اور جملہ ضروریات کا انتظام جامعہ دارالعلوم نصیریہ کی طرف سے مفت کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ امسال ان شاءاللہ شہر و مضافات غورغشتی کے کئی مقامات پر قرآنی تعلیم کے مکاتب بھی قائم کئے جائیں گے ، نئی ضروری تعمیرات کے سلسلہ کو بھی عنقریب جاری کیا جائے گا۔

مناسب جگہ اور عملے کے میسر ہونے پر جلد ہی بچوں کے ایک معیاری سکول کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

جامعہ دارالعلوم نصیریہ کے مختلف تعلیمی، اور تبلیغی شعبوں سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد اور عامۃ الناس کا رجوع مسلسل بڑھ رہاہے، جس کے باعث اب تک کی تمام تعمیرات ناکافی ہوگئی ہیں اس لئے جدید تعمیرات کا سلسلہ بھی بڑے پیمانے پر جاری کرنے کا ارادہ کیا جا رہا جس کا اعلان عنقریب کر دیا جائے گا ۔ جس میں تعاون ایک بڑا پائیدار صدقہ جاریہ ہوگا ۔

ان سب مصارف کا مدار صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اہل خیر حضرات کی مالی امداد پر ہے، اس دورِالحادوفتن میں اسلامی تعلیمات کی حفاظت و اشاعت کی ضرورت کسی مسلمان سے مخفی نہیں۔

مخیر حضرات سے ادارے کے ساتھ مالی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ آپ حضرات اپنے والدین کے ایصال ثواب ، رمضان المبارک کے صدقات اور دیگر نفلی و واجبی زکوۃ و خیرات اس بہترین مصرف اور صدقہ جاریہ میں لگا کر نہ صرف معصوم اور مسافر طلبہ کی دعاؤں میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلکہ عند اللہ ماجور ہوکر فریضہ سے بھی سبکدوش ہو جاتے ہیں ۔جزاکم اللہ خیرا

جامعہ دارالعلوم نصیریہ کیلئے امدادی رقوم ذیل کے پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کی جاتی ہے، اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے ایسی مدات کو جامعہ دارالعلوم نصیریہ میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتاہے۔

Address

Jamia Darul Uloom Naseeria Ghurghushti, Attock, Punjab, Pakistan

E-mail

welfare@jamianaseeria.com

ویلفیئرجامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی

اگر آپ عطیہ دینا چاہتے ہیں تو براہِ کرم نیچے دیے گئے فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔ ہماری ٹیم جلد آپ سے رابطہ کرے گی؛

چیٹ اوپن کریں
مدد چاہیئے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ادارے سے متعلق کسی قسم کی معلومات کے لیے بزریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔