جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے آن لائن ذیلی ادارے ای نصیریہ کی بنیاد اسی سال رکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسلامی علوم اور دینی مضامین کی تعلیم دنیا بھر کے طلباء تک پہنچانا ہے۔ ای نصیریہ، اسلامی تعلیمات کو گھر بیٹھے آسان اور معیاری طریقے سے سیکھنے کا بہترین ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
یہ ادارہ بخوبی ڈیزائن کیے گئے آن لائن اسلامی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے، جن میں ناظرہ و حفظ قرآن، تفسیر، حدیث، فقہ اور دیگر اہم دینی علوم شامل ہیں۔ ای نصیریہ کا مقصد طلباء کی دینی تربیت اور روحانی ترقی کے ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق انہیں علمی میدان میں آگے بڑھانا ہے۔
اس آن لائن پلیٹ فارم کو درج ذیل مقاصد کی تکمیل کے لیے بنایا گیا ہے؛
اسلام کےان بنیادی مضامین کو (جن کے بارے میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے) عام فہم اور سہل انداز میں مختلف آن لائن پروگراموں کے ذریعے لوگوں تک پہنچانا ۔
ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنا اور باقاعدگی سےآن لائن تربیتی نشستوں کے ذریعے مسلمانوں میں اخلاق ِحمیدہ (اعلیٰ ترین اخلاق) کو پیدا کرنا۔
مردوں اور عورتوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں سنت اور شریعت کا پابند کرنا۔
بچوں ،بچیوں اور بڑی عمر کےمردوں اور عورتوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن پاک،نماز اور روزمرہ کی مسنون دعاؤں کی آن لائن تعلیم دینا ۔
بنیادی عقائد اور روز مرہ پیش آمدہ مسائل کی تعلیم دینا ۔
باقاعدگی سے آن لائن اجتماعات کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول کی محبت پیدا کرنا جو روحانی ترقی اور اللہ کے ساتھ گہرے تعلق کے بارے میں آگاہی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ کے اس شعبہ نے تزکیہ و تربیہ کے دو علوم کو یکجا کیاہے۔
یہ ادارہ علم اور روحانی ترقی دونوں کے متلاشیوں کے لیے ایک پناہ گاہ ہے۔