نصیریہ للبنات ایلیمنٹری سکول , جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کا ایک اہم اور نمایاں ذیلی ادارہ ہے، جہاں بچیوں کو نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک اسلامی ماحول میں معیاری عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس ادارے میں نصاب تعلیم کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ بچیاں دنیاوی اور دینی دونوں علوم میں مہارت حاصل کریں۔ اسلامی تربیت اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ بچیاں اسلامی اقدار کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں۔
الحمدللہ، نصیریہ للبنات ایلیمنٹری سکول اپنی کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور علاقہ بھر کے والدین کے لیے ایک قابل اعتماد تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ اہل علاقہ کے مسلسل مطالبے پر، ان شاء اللہ، اس شعبہ کو جلد میٹرک تک توسیع دی جائے گی تاکہ بچیوں کو مزید تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں اور ان کی علمی و دینی نشوونما کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اس ادارے کی جانب سے مندرجہ ذیل کورس کروایا جاتا ہے جس کی تفصیل جاننے کے لیے مزید پڑھیں؛
یہ نصیریہ للبنات ایلیمنٹری سکول کا نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے اس میں بچیوں کو نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک اسلامی ماحول میں عصری علوم کی معیاری تعلیم دی جاتی ہےالحمد للہ یہ شعبہ نہایت کامیاب کے سا تھ اپنے کام کو سرانجام دے رہا ہے۔