Open Menu

مستقبل کے شعبہ جات

ذیل میں جامعہ کے کچھ شعبہ جات کی فہرست دی جارہی ہے جو فی الحال مناسب جگہ کے نہ ہونے کی وجہ سے پینڈنگ ہیں جونہی اللہ تعالی مناسب جگہ کا انتظام فرما دیں گےان شاء اللہ ان شعبہ جات کا بھی اجراء کردیا جائے گا۔

نصیریہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج

جامعہ کا یہ شعبہ آٹھویں پاس طلبہ کے لیے ہو گا جن کو باقاعدہ طور پر عصری علوم میں ایم اے تک تعلیم دی جائے گی اور ساتھ ساتھ آٹھ سالہ درس نظامی کا کورس بھی پڑھایا جائے گا۔

نصیریہ بوائز ہائی سکول

ان شاء اللہ نصیریہ بوائز ہائی سکول میں اسلامی ماحول میں بنیادی اسلامی معلومات کے ساتھ نرسری سےدسویں تک معیاری عصری تعلیم کا انتظام ہوگا

مکتبہ جامعہ دارالعلوم نصیریہ

یہ جامعہ کا اہم شعبہ اور اشاعتی ادارہ ہوگا جو نہ صرف دارالتصنیف سے تیار شدہ کتابیں شائع کرے گا بلکہ دیگر اکابر کی اہم تحقیقی کتب کی طباعت کا کام بھی سر انجام دیگا۔

تخصص فی الافتاء

اس شعبہ کا ان شاء اللہ عنقریب اجراء کر دیا جائے گا، جس میں بااستعداد ، باصلاحیت اور منتخب فاضلین درس نظامی کو علم فقہ اور افتاء کی خصوصی تربیت دی جائے گی جس میں وہ فتوی نویسی کے فن ، نت نئے پیچیدہ فقہی مسائل  کی تحقیق اور عصر حاضر کے پیدا کردہ مسائل کا شرعی حل نکالنے کی خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔

چیٹ اوپن کریں
مدد چاہیئے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ادارے سے متعلق کسی قسم کی معلومات کے لیے بزریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔