جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں مختلف تعلیمی شعبہ جات قائم ہیں جہاں قرآن و حدیث، فقہ، عربی زبان، اور دیگر اسلامی علوم کی اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں طلباء کو روایتی اور جدید طریقہ تعلیم کے امتزاج کے ساتھ تربیت دی جاتی ہے۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے شعبہ متوسطہ میں بچوں کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس شعبہ کے امتحانات وفاق المدارس کے تحت منعقد ہوتے ہیں۔
قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے ۔جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلی پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، اب تک اس شعبے سے سیکڑوں کی تعداد میں حفاظ کرام حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
شعبہ درس نظامی جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں اسلامی علوم کی گہرائی میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہاں طلباء کو فقہ، حدیث، تفسیر، اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے، جو انہیں دینی علم کے اعلیٰ معیار تک پہنچاتی ہے۔
یہ شعبہ جامعہ کا نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔ اس میں بچیوں کو نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک اسلامی ماحول میں عصری علوم کی معیاری تعلیم دی جاتی ہےالحمد للہ یہ شعبہ نہایت کامیابی کے سا تھ اپنے کام کو سرانجام دے رہا ہے۔
قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے ۔جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی زیرنگرانی مدرسۃ البنات میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلی پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، اب تک اس شعبے سے سیکڑوں کی تعداد میں طالبات ناظرہ و حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔
شعبہ درس نظامی جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی زیرنگرانی مدرسۃ البنات میں اسلامی علوم کی گہرائی میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہاں طالبات کو فقہ، حدیث، تفسیر، اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے، جو انہیں دینی علم کے اعلیٰ معیار تک پہنچاتی ہے۔
جامعہ دار العلوم نصیریہ غورغشتی میں حفظ و ناظرہ کے علاوہ تجوید کا ایک علیحدہ مستقل شعبہ قائم کیا گیا ہے، جس میں حفاظ کرام کو تجوید کا کورس کرایا جاتا ہے۔ تجوید کے طلبہ کو قواعدکی عملی مشق، حسن قرأت پر توجہ۔۔۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی جانب سے کالج، یونیورسٹی کے طلباء، تاجر حضرات، اور ملازمت پیشہ مرد و خواتین کے لیے دینی تعلیم کے حصول کے لیے دو سالہ کورس “دراسات دینیہ” کروایا جاتا ہے۔