اس شعبے کا مقصد اسلامی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانا اور انہیں دین کی روشنی میں زندگی گزارنے کی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ان بیانات اور دروس کو وسیع پیمانے پر شیئر کیا جاتا ہے تاکہ معاشرتی و اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بیانات نہ صرف جامعہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیے جاتے ہیں، بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لوگوں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
بیانات و دروس کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو عام کرکے ہم معاشرے کے افراد کو ایک بہتر اور نیک انسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی رضا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں۔
نیچے دیے گئے بیانات و دروس کی ویڈیوز دیکھنے کے لیے کسی بھی ویڈیو پر کلک کریں۔