کلام الہی کے معانی کے ساتھ اس کے الفا ظ کی حفاظت اور درست ادائیگی وتلفظ کو معاشرے میں رواج دینے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ جامعہ دار العلوم نصیریہ غورغشتی میں حفظ و ناظرہ کے علاوہ تجوید کا ایک علیحدہ مستقل شعبہ قائم کیا گیا ہے، جس میں حفاظ کرام کو تجوید کا کورس کرایا جاتا ہے، تجوید کے طلبہ کو قواعدکی عملی مشق، حسن قرأت پر توجہ ، حدر وترتیل میں تلاوت کا سلیقہ اور فن تجوید میں لکھی گئی کتب تفصیل سے پڑھائی جاتی ہیں۔
ماہر کہنہ مشق ،بہترین مجوّد اساتذہ کی نگرانی ۔
فردا فردا حدر سننے کا اہتمام ۔
منزل کی پختگی کے لیے نوافل میں قرآن پاک سننے سنانےکی پابندی
وقتاً فوقتا مشہور قراء کرام کو امتحانات کے لیے مدعو کرکے ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا اہتمام۔
ہفتہ وار بزم قرآن کا انعقاد۔
قرأت کے مختلف مقابلوں میں طلبہ کی شمولیت۔
مختلف لہجات کی خصوصی مشق۔
قیام وطعام کا بہتر ین انتظام
اس شعبہ میں داخلہ کی شرائط “قواعد ِ داخلہ” کے عنوان کے تحت ملاحظہ فرمائیں؛
شعبہ متوسطہ کاتفصیلی نصاب “نصابِ تعلیم” کے عنوان کے تحت ملاحظہ فرمائیں؛
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے شعبہ تجویدمیں داخلہ لے کر آپ یا آپ کے بچے اسلامی علوم کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں روایتی اور جدید طریقہ تعلیم کا بہترین امتزاج فراہم کیا جاتا ہے تاکہ طلباء دین کے ہر پہلو پر مکمل دسترس حاصل کر سکیں۔
تعلیم کا یہ سفر آپ کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ داخلے کی تفصیلات جاننے کے لیے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں اسلامی علوم کی تعلیم و تربیت کے لیے آپ کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ آپ کے عطیات سے نہ صرف مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہشعبہ تجویدکے پروگرام کو مزید وسعت دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اس وقت جامعہ دارالعلوم نصیریہ میں 500 سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے بہت سے طلبہ کا قیام، طعام، کتب اور دیگر ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ادارہ صرف اہل خیر حضرات کے عطیات پر انحصار کرتا ہے۔ آپ کا ہر عطیہ شعبہ تجویدکے طلبہ کی علمی اور دینی تربیت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور آپ کا یہ تعاون صدقہ جاریہ کا ذریعہ بھی بنے گا۔
آپ کے عطیات شعبہ تجویدکے تعلیمی منصوبے، کتابوں کی فراہمی، اساتذہ کی تنخواہوں اور نئے طلبہ کے لیے ضروریاتِ زندگی کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔ آپ زکوٰۃ، صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد میں اپنی امداد فراہم کر سکتے ہیں۔ عطیہ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔
آپ کا تعاون نہ صرف جامعہ کے طلبہ کی زندگیوں کو سنوارنے کا باعث بنے گا بلکہ آپ کے لیے دنیا و آخرت میں اجر و ثواب کا ذریعہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے۔ جزاکم اللہ خیرا۔