Open Menu

قواعد و ضوابط

قواعد و ضوابط برائے داخلہ

جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے تحت داخلہ کے کچھ مخصوص قواعد و ضوابط ہیں، جو چار اہم حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں؛

مرحلہ دراسات دینیہ، متوسطہ اور درس نظامی کے لیے شرائطِ داخلہ

مرحلہ متوسطہ کے سال اول میں صرف ایسے درخواست گزاروں کو امتحان داخلہ میں شامل کیا جاتا ہے  جو پنجم جماعت تک ابتدائی تعلیم کی عمدہ استعداد رکھتے ہوں یا حافظ قرآن ہوں اور جماعت چہارم کے معیار پر اردو ، ریاضی اور انگریزی سے واقف ہو۔

مرحلہ متوسطہ کے سال اول میں 15 سال سے زائد عمر کے امیدوار کو داخلہ نہ مل سکے گا الایہ کہ وہ امیدوار حافظ قرآن یا میٹرک پاس ہو تو اس کے لیے ان درجات میں 18 سال کی عمر تک رعایت کی جا سکتی ہے۔ 18 سال سے زائد عمر ہونے پر خصوصی حالات  کے پیشش نظر داخلہ کا فیصلہ ناظم تعلیمات جامعہ دارالعلوم نصریہ غورغشتی کی سوابدید پر موقوف ہوگا۔

اگر کوئی طالب علم درجہ اولی میں داخلہ کی خواہش رکھتا ہو تو اس کے لئے کم از کم میٹرک کی استعداد کا حامل ہونا ضروری ہے۔ بصورت دیگر ایسے امیدوار کے لیے مرحلہ متوسطہ کے تین سالوں میں سے (حسب استعداد) کوئی سال تجویز ہوسکے گا۔

جدید طلبہ کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کسی قابل اعتماد شخص سے جامعہ دارالعلوم نصیریہ کا تجویز کردہ “ضمانت نامہ” پُر کر کے داخل کریں جو کہ استقبالیہ کیمپ سے حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے بغیر داخلہ کا استحقاق نہ ہو گا۔

ان جدید طلبہ کو تحریری امتحان داخلہ میں شرکت کا اہل سمجھا جائے گا جن کے سابقہ اکثر وفاقی سالوں کے نتائج کم از کم 60فیصد ہوں۔

داخلہ کمیٹی ہر جدید امید وار کا پہلے تحریری امتحان لے گی پھر اس میں کامیاب طلبہ کا تقریری (زبانی) جائزہ لیا جائے گا اس کے بعد امیدوار کی استعداد سامنے آنے پر (الف) داخلہ دینے یا نہ دینے(ب) مطلوبہ درجہ میں داخلہ منظور کرنے (ج) یاکوئی اور درجہ تجویز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کسی بھی درجہ میں داخلہ کے لئے مطلوبہ درجہ سے پچھلے درجہ کی تمام معیاری کتب کا امتحان لیا جائے گا۔ مثلاً ثانیہ میں داخلہ کے لیے درجہ اولی کی معیاری کتب کا امتحان لیا جائے گا۔

درجہ وار معیاری کتب و مضامین حسب ذیل ہیں؛

مدرسۃ البنات و درس نظامی للبنات کے لیے داخلہ کی شرائط

درسِ نظامی کیلئے مڈل پاس ہونا ضروری ہے۔

قرآن کریم ناظرہ باتجوید مکمل پڑھا ہوا ہو۔

امتحان (ناظرہ: قرآن کریم، تحریری ٹیسٹ : اردو، ریاضی، انگریزی) میں کامیابی

کلمے، نماز، مسنون دعائیں حفظ یاد ہوں۔

جامعہ دار العلوم نصیریہ  کے قابل اعتماد کی ضمانت بھی ہو۔

ضوابط

دورانِ تعلیم طالبات کو مذکورہ امور کی پابندی کرنی ہوگی۔

اپنی وضع قرآن و سنت کے مطابق بنائیں گی۔

نماز بر وقت پابندی سے ادا کریں گی۔

شرعی پردہ کا اہتمام کریں گی۔

مدرسہ میں غیر حاضری کی صورت میں نگران معلمہ کو بروقت اطلاع دیں گی۔

دورانِ تعلیم ناظم صاحب کی اجازت کے بغیر عصری علوم یا پرائیویٹ امتحان میں شرکت نہیں کریں گی۔

معلمہ کو واجبات المدرسیۃ (ہوم ورک)پابندی سے چیک کروائیں گی اور روزانہ سبق یاد کریں گی۔

مدرسہ کے اوقات کے مطابق محرم رشتہ دار کے ساتھ آئیں گی، نا محرم رشتہ دار کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت نہیں۔

طالبہ کی تعلیم و رخصت سے متعلق کسی قسم کا رابطہ یا معلومات صرف محرم رشتہ دار کرسکتے ہیں، دیگر سے معذرت کی جائے گی۔

طالبات سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جاتی ہے۔

مدرسہ میں موبائل لے کر نہیں آئیں گی۔

منتظمین مدرسہ کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گی۔

درسِ نظامی و دراسات کا یونیفارم

سفید قمیص، شلوار اور سفید دوپٹہ ہے۔(یونیفارم کے کپڑے سے جسم نہ جھلکتا ہو)۔

یونیفارم پر کسی قسم کی کڑھائی اور لیس نہ ہو۔

قمیص کی لمبائی گھٹنے سے دو انچ لمبی ہو۔

آستین پوری ہو اور چاک بڑے نہ ہوں۔

یونیفارم میں شلوار شامل ہے، ٹراوزر یا پائجامہ شامل نہیں۔

سادی چپل یا جوتے استعمال کریں۔

طالبات کا پردہ

پردہ کرنے کے لیے طالبات چھاچھی چادر” چھیل”  کا استعمال کریں۔

طالبات موزے بھی استعمال کریں۔

 چادر سے پردہ کرتے وقت ہاتھوں اور آنکھوں کے پردے کا اہتمام کریں۔

شرائطِ داخلہ برائے شعبہ حفظ

ناظرہ اچھی طرح پڑھا ہوا ہو۔

عمر ۱۲ سال سے زیادہ نہ ہو۔

رنگین تصاویر۲ عدد

فارم (ب )  فوٹو کاپی

سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی

شرائط ِ داخلہ برائے شعبہ تجوید للحفاظ

جید حافظ ہو۔

مڈل کی استعداد کا حامل ہو۔

دو عدد رنگین تصاویر۔

فارم (ب) یا شناختی کارڈ کی  فوٹو کاپی۔

سرپرست کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔

داخلے کے لئے تحریری امتحان اور زبانی جائزہ لیا جائے گا ان دونوں  کی کامیابی کے بعد ہی داخلہ دیا جاسکے گا۔

نوٹ: جامعہ دارالعلوم نصیریہ میں داخلہ کے متعلق جو عمومی امور، شرائط اور موانع داخلہ ہیں ان سب کو ملحوظ رکھ کر داخلہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

چیٹ اوپن کریں
مدد چاہیئے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ادارے سے متعلق کسی قسم کی معلومات کے لیے بزریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔