جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے زیرِ نگرانی کئی دیگر ادارے بھی قائم ہیں جو مختلف شعبوں میں دین اور فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان اداروں کا مقصد اسلامی تعلیمات کا فروغ اور عوام کی خدمت ہے۔ ہر ادارہ اپنی مخصوص ذمہ داریوں کے ساتھ معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ جامعہ کا نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے اس میں بچیوں کو نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک اسلامی ماحول میں عصری علوم کی معیاری تعلیم دی جاتی ہےالحمد للہ یہ شعبہ نہایت کامیابی کے سا تھ اپنے کام کو سرانجام دے رہا ہے اہل علاقہ کے شدید مطالبہ پر ان شاء اللہ عنقریب اس شعبہ کو میٹرک تک ترقی دے دی جائے گی۔۔۔
طالبات کے لئے جامعہ دارالعلوم نصیریہ کا شعبہ مدرسۃ البنات قائم ہے ، جس میں متعدد تعلیمی شعبے کام کر رہے ہیں، ان شعبوں میں مڈل تک عصری تعلیم دی جارہی ہے ۔ عصری مضامین کے ساتھ ساتھ طالبات کو قرآن کریم ناظرہ با تجوید سمیت معیاری دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات دین سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔ ۔۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے آن لائن ذیلی ادارے ای نصیریہ کی بنیاد اسی سال رکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسلامی علوم اور دینی مضامین کی تعلیم دنیا بھر کے طلباء تک پہنچانا ہے۔ ای نصیریہ، اسلامی تعلیمات کو گھر بیٹھے آسان اور معیاری طریقے سے سیکھنے کا بہترین ذریعہ فراہم کرتا ہے۔۔۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ کی زیرنگرانی قائم “نصیریہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن” ایک اہم تعلیمی اور فنی ادارہ ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہے۔ اس ادارے میں اس وقت بچیوں کو سلائی اور کڑھائی جیسے فنی ہنر سکھائے جا رہے ہیں، جو ان کی معاشی خود کفالت میں مددگار ثابت ہوں گے۔۔۔
نصیریہ ویلفیئر ٹرسٹ، جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے زیر نگرانی ایک فلاحی ادارہ ہے، جس کا مقصد معاشرے کے کمزور اور نادار افراد کی مدد کرنا اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ نصیریہ ویلفیئر ٹرسٹ مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے معاشرتی خدمات انجام دے رہا ہے، جن میں غرباء، یتیموں، اور مستحق افراد کی مالی امداد، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، اور قدرتی آفات میں متاثرین کی مدد شامل ہیں۔۔۔