Open Menu

مدرسۃ البنات

مدرسۃ البنات

طالبات کے لئے جامعہ دارالعلوم نصیریہ کا شعبہ مدرسۃ البنات قائم ہے ، جس میں متعدد تعلیمی شعبے کام کر رہے ہیں، ان شعبوں میں مڈل تک عصری تعلیم دی جارہی ہے ۔ عصری مضامین کے ساتھ ساتھ طالبات کو قرآن کریم ناظرہ با تجوید سمیت معیاری دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات دین سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔ عصری تعلیم میں سرکاری نصاب پڑھایا جاتا ہے، درس نظامی اور دراسات دینیہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور امتحانات بھی وفاق کی طرف سے منعقد ہوتے ہیں، اس وقت سیکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں۔

درس نظامی کی اہم اور بڑی کتابیں مرد اساتذہ کرام پردے کے انتظام کے ساتھ پڑھاتے ہیں ، عصری مضامین ،درس نظامی ،ناظرہ و حفظ قرآن اور دراسات دینیہ میں دسیوں معلمین و معلمات خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

درس نظامی اور دراسات دینیہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور امتحانات بھی وفاق کی طرف سے منعقد ہوتے ہیں۔
درس نظامی بنات کی تعلیم کا کل دورانیہ چھ سال کا ہوتا ہے۔یہ نصاب دو دو سال پر مشتمل تین مراحل کی شکل میں ہے، ثانویہ خاصہ، عالیہ اور عالمیہ۔

2 سال (Intermediate Stage) ثانویہ خاصہ

2 سال (Graduation Stage) عالیہ

2 سال (Post Graduation Stage) عالمیہ

اس ادارے کے تحت مندرجہ ذیل شعبے کام کر رہے ہیں جن کی تفصیل جاننے کے لیے مزید پڑھیں؛

شعبہ ناظرہ و حفظ قرآن (بنات)

قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے ۔جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی   کی زیرنگرانی مدرسۃ البنات  میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلی پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، اب تک اس شعبے سے سیکڑوں کی تعداد میں حافظات  حفظ قرآن کی  سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

شعبہ درس نظامی (بنات)

شعبہ درس نظامی جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی زیرنگرانی مدرسۃ البنات میں اسلامی علوم کی گہرائی میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہاں طالبات کو فقہ، حدیث، تفسیر، اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے، جو انہیں دینی علم کے اعلیٰ معیار تک پہنچاتی ہے۔

چیٹ اوپن کریں
مدد چاہیئے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ادارے سے متعلق کسی قسم کی معلومات کے لیے بزریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔