جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے تحت مختلف دیگر شعبہ جات بھی کام کر رہے ہیں جن میں علمی کتب خانہ، دفتر تعلیمات، دارالافتاء اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔ یہ شعبہ جات طلباء کو دینی و علمی رہنمائی فراہم کرنے اور ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جامعہ میں ایک علمی کتب خانہ قائم ہے، جس میں اساتذہ اور طلبہ کی ضرورت کی کتب موجود ہیں، طلبہ یہاں سے اپنے مطالعاتی اور تدریسی مواد حاصل کرتے ہیں۔ کتب خانہ میں موجود کتب میں قرآن و حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، عربی زبان و ادب، اسلامی تاریخ اور دیگر اسلامی علوم ۔۔۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں دارالافتاء کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ علاقے کے مسلمان بھی اپنی علمی ضروریات پوری کر سکیں چنانچہ لوگ اپنے سوالات بھیجتے ہیں اور یہاں سے ان کو جوابات لکھے جاتے ہیں،یہاں فتوے کی خدمت میں۔۔۔
یہ جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کا بنیادی شعبہ ہے جو تعلیمات سے متعلق تمام اہم امور انجام دیتا ہے۔طلبہ کے داخلے سے لے کر اسناد جاری کرنے تک کے تمام مراحل دفتر تعلیمات کے فرائض میں داخل ہے جنہیں وہ تندہی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔۔۔
یہ شعبہ جامعہ کا حساس شعبہ ہے۔آمدنی اور مصارف کا پوری بیدار مغزی کے ساتھ ریکارڈ رکھنا اور وصول ہونے اور خرچ ہونی والی رقوم میں متعلقہ مدات کی پوری رعایت رکھنا، مختلف جہات سے وصول ہونے والی رقوم کو مر کزی اکاؤنٹ میں جمع کرانا اور ہر۔۔۔
یہ جامعہ کا اطلاعاتی شعبہ ہے جو جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی سرگرمیوں اور خدمات کی تشہیر کرتا ہے۔
یہ شعبہ جامعہ اور نصیریہ ویلفیئر ٹرسٹ غورغشتی کے حوالے سے اہم معلومات اور مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔
اس کے ذریعے عوام کو جامعہ اور ٹرسٹ کے ۔۔۔
دعوت و تبلیغ کی اہمیت اس دور میں سب سے زیادہ ہے، خاص طور پر ایسے دور میں جب کہ دینی اقدار پامال کی جارہی ہیں، نئی نسل بے دینی کے سیلاب میں بہی جا رہی ہے نت نئے فتنے جنم لے رہے ہیں، حضرت محمد ﷺ کا سچا دین خود ساختہ رسموں کا مجموعہ بنتا جارہا ہے۔۔۔
یہ شعبہ جامعہ کا ایک حالیہ قائم کردہ شعبہ ہے، جس کا مقصد علمی اور دینی موضوعات پر کتابوں کی تالیف اور اردو زبان میں ترجمہ کرنا ہے اور جدید علمی تقاضوں کے مطابق مواد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔