Open Menu

شعبہ درس نظامی (بنین)

تعارف

دینی علوم کے پڑھنے پڑھانے کا سلسلہ دورِ نبوی سے چلا آرہا ہے، تاہم طریقہ تدریس ااور نظامِ تعلیم میں وقت کے ساتھ تبدیلی ہوتی رہی ہے، درسِ نظامی بارہویں صدی کے مشہور عالم ملا نظام الدین سہالوی سے منسوب  طریقہ تدریس ، نصابِ تعلیم و نظامِ   تدریس ہے  جو ملا نظام الدینؒ نے مشرق کی دینی درسگاہوں کے لیے تیار کیا تھا  ،  یہ عربی و دینی علوم  پر مشتمل آٹھ سالہ   نصاب ہے یہ نصاب دو دو سال پر مشتمل چار مراحل کی شکل میں ہے ؛

2 سال (Secondery Stage) عامہ

2 سال (Intermediate Stage) خاصہ

2 سال (Graduation Stage) عالیہ

2 سال (Post Graduation Stage) عالمیہ

نصابِ تعلیم

 اس میں بیس علوم و فنون کی کتابیں پڑھائی جاتی  تھیں جن میں  صرف، نحو، معانی ،بلاغت، ادب و انشاء، منطق،فلسفہ، ہیئت، کلام،  مناظرہ، فقہ، اصولِ فقہ، تفسیر، حدیث، علمِ حساب، علمِ کیمیا اور طب وغیرہ شامل ہیں ،  شروع میں  مدارس میں درسِ نظامی اپنی اصل حالت میں جاری رہا لیکن رفتہ رفتہ ہر دور میں علماء نے اس میں وقتی ضروریات اور تقاضوں کے پیشِ نظر تبدیلیاں  کیں اور  تبدیلیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اس وقت درسِ نظامی میں معانی، بلاغت، ادب، منطق،  فلسفہ، کلام، فقہ، اصولِ فقہ، تفسیر،حدیث اور اصولِ حدیث  کی تقریبا 60  کتابیں  اس وقت اکثر مدارس میں داخلِ درس ہیں۔

امتحانات اور سند

جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ یہاں درسِ نظامی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ کو وفاق المدارس کے امتحانات کے ذریعے سند دی جاتی ہے۔جس کی سند (ایچ ای سی) نے ایم اے عربی و اسلامیات کے مساوی قرار دی ہے۔

داخلہ کی شرائط

 اس شعبہ میں داخلہ کی شرائط “قواعد ِ داخلہ” کے عنوان کے تحت ملاحظہ فرمائیں؛

نصاب کا جائزہ

درسِ نظامی کاتفصیلی نصاب “نصابِ تعلیم”  کے عنوان کے تحت   ملاحظہ فرمائیں؛

آن لائن رجسٹریشن  کے لئے کلک کریں

آن لا ئن رجسٹریشن 

جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے شعبہ درس نظامی میں داخلہ لے کر آپ یا آپ کے بچے اسلامی علوم کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں روایتی اور جدید طریقہ تعلیم کا بہترین امتزاج فراہم کیا جاتا ہے تاکہ طلباء دین کے ہر پہلو پر مکمل دسترس حاصل کر سکیں۔

تعلیم کا یہ سفر آپ کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ داخلے کی تفصیلات جاننے کے لیے  دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

تعلیم و تعمیر کے لیے آپ کا تعاون

جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں عطیہ کریں

جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں اسلامی علوم کی تعلیم و تربیت کے لیے آپ کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ آپ کے عطیات سے نہ صرف مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری ہوتی ہیں بلکہ درس نظامی کے پروگرام کو مزید وسعت دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس وقت جامعہ دارالعلوم نصیریہ میں 500 سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے بہت سے طلبہ کا قیام، طعام، کتب اور دیگر ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ادارہ صرف اہل خیر حضرات کے عطیات پر انحصار کرتا ہے۔ آپ کا ہر عطیہ درسِ نظامی کے طلبہ کی علمی اور دینی تربیت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور آپ کا یہ تعاون صدقہ جاریہ کا ذریعہ بھی بنے گا۔

آپ کے عطیات شعبہ درسِ نظامی کے تعلیمی منصوبوں، کتابوں کی فراہمی، اساتذہ کی تنخواہوں اور نئے طلبہ کے لیے ضروریاتِ زندگی کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔ آپ زکوٰۃ، صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد میں اپنی امداد فراہم کر سکتے ہیں۔ عطیہ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں ۔

آپ کا تعاون نہ صرف جامعہ کے طلبہ کی زندگیوں کو سنوارنے کا باعث بنے گا بلکہ آپ کے لیے دنیا و آخرت میں اجر و ثواب کا ذریعہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے۔ جزاکم اللہ خیرا۔

چیٹ اوپن کریں
مدد چاہیئے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہمارے ادارے سے متعلق کسی قسم کی معلومات کے لیے بزریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔