آپ کا نام نصیرالدین صاحب غورغشتوی رحمہ اللّٰہ، والد کا نام مولانا بہاؤالدین ؒاور دادا کا نام مولانا سعدالدینؒ تھا، آپ کا خاندانی تعلق افغان کے کاکڑ قبیلے سے تھا، آبائی وطن قندھار، افغانستان تھا اور جائے پیدائش گاؤں غورغشتی، ضلع اٹک تھی۔ ابتدائی تعلیم اپنے بڑے بھائی حضرت مولانا شہاب الدین صاحبؒ سے حاصل کی پھر مکمل تعلیم سرویہ، ملتان، نوتھیہ اور چکڑالہ میں حاصل کی۔
علوم سے فراغت حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ تک اپنے گاؤں میں تدریس کا سلسلہ جاری رکھا، پھر کچھ عرصہ رنگون حال برما میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے، پھر وہاں سے مکہ مکرمہ چلے گئے وہاں کچھ عرصہ تدریس کی اور پھر وہاں سے اپنے گاؤں تشریف لے آئے اور آخر عمر تک یہاں ہی علم کی روشنی بکھیرتے رہے، پشتو زبان بولی جانے والے علاقوں میں اللہ تعالی نے آپؒ کے ذریعے حدیث کے علوم کو زندہ فرمایا ؛ اسی لیے آپؒ کو “پٹھانوں کے شاہ ولی اللہ” کے نام سے یاد کیا جاتاہے ۴ ذو القعدہ ۱۳۸۸ھ مطابق 23 جنوری 1969ء کو ہمیشہ کے لیے اپنے رب کی آغوشِ رحمت میں جگہ پائی، اپنی جائے پیدائش گاؤں غورغشتی، ضلع اٹک میں مدفون ہوئے۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں مختلف تعلیمی شعبہ جات قائم ہیں جہاں قرآن و حدیث، فقہ، عربی زبان، اور دیگر اسلامی علوم کی اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں طلباء کو روایتی اور جدید طریقہ تعلیم کے امتزاج کے ساتھ تربیت دی جاتی ہے۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے شعبہ متوسطہ میں بچوں کو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس شعبہ کے امتحانات وفاق المدارس کے تحت منعقد ہوتے ہیں۔
قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے ۔جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلی پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، اب تک اس شعبے سے سیکڑوں کی تعداد میں حفاظ کرام حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
شعبہ درس نظامی جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں اسلامی علوم کی گہرائی میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہاں طلباء کو فقہ، حدیث، تفسیر، اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے، جو انہیں دینی علم کے اعلیٰ معیار تک پہنچاتی ہے۔
یہ شعبہ جامعہ کا نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔ اس میں بچیوں کو نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک اسلامی ماحول میں عصری علوم کی معیاری تعلیم دی جاتی ہےالحمد للہ یہ شعبہ نہایت کامیابی کے سا تھ اپنے کام کو سرانجام دے رہا ہے۔
قرآن کریم دین اسلام کی بنیاد ہے ۔جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی زیرنگرانی مدرسۃ البنات میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلی پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، اب تک اس شعبے سے سیکڑوں کی تعداد میں طالبات ناظرہ و حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔
شعبہ درس نظامی جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی زیرنگرانی مدرسۃ البنات میں اسلامی علوم کی گہرائی میں تعلیم فراہم کرتا ہے۔ یہاں طالبات کو فقہ، حدیث، تفسیر، اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیل سے تعلیم دی جاتی ہے، جو انہیں دینی علم کے اعلیٰ معیار تک پہنچاتی ہے۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے تحت مختلف دیگر شعبہ جات بھی کام کر رہے ہیں جن میں علمی کتب خانہ، دفتر تعلیمات، دارالافتاء اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔ یہ شعبہ جات طلباء کو دینی و علمی رہنمائی فراہم کرنے اور ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جامعہ میں ایک علمی کتب خانہ قائم ہے، جس میں اساتذہ اور طلبہ کی ضرورت کی کتب موجود ہیں، طلبہ یہاں سے اپنے مطالعاتی اور تدریسی مواد حاصل کرتے ہیں۔ کتب خانہ میں موجود کتب میں قرآن و حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، عربی زبان و ادب، اسلامی تاریخ اور دیگر اسلامی علوم ۔۔۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں دارالافتاء کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ علاقے کے مسلمان بھی اپنی علمی ضروریات پوری کر سکیں چنانچہ لوگ اپنے سوالات بھیجتے ہیں اور یہاں سے ان کو جوابات لکھے جاتے ہیں،یہاں فتوے کی خدمت میں۔۔۔
یہ جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کا بنیادی شعبہ ہے جو تعلیمات سے متعلق تمام اہم امور انجام دیتا ہے۔طلبہ کے داخلے سے لے کر اسناد جاری کرنے تک کے تمام مراحل دفتر تعلیمات کے فرائض میں داخل ہے جنہیں وہ تندہی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔۔۔
یہ شعبہ جامعہ کا حساس شعبہ ہے۔آمدنی اور مصارف کا پوری بیدار مغزی کے ساتھ ریکارڈ رکھنا اور وصول ہونے اور خرچ ہونی والی رقوم میں متعلقہ مدات کی پوری رعایت رکھنا، مختلف جہات سے وصول ہونے والی رقوم کو مر کزی اکاؤنٹ میں جمع کرانا اور ہر۔۔۔
یہ جامعہ کا اطلاعاتی شعبہ ہے جو جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی سرگرمیوں اور خدمات کی تشہیر کرتا ہے۔
یہ شعبہ جامعہ اورنصیریہ ویلفیئر ٹرسٹ غورغشتی کے حوالے سے اہم معلومات اور مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔
اس کے ذریعے عوام کو جامعہ اور ٹرسٹ کے ۔۔۔
دعوت و تبلیغ کی اہمیت اس دور میں سب سے زیادہ ہے، خاص طور پر ایسے دور میں جب کہ دینی اقدار پامال کی جارہی ہیں، نئی نسل بے دینی کے سیلاب میں بہی جا رہی ہے نت نئے فتنے جنم لے رہے ہیں، حضرت محمد ﷺ کا سچا دین خود ساختہ رسموں کا مجموعہ بنتا جارہا ہے۔۔۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی میں اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے، جہاں 50 سے زائد اساتذہ 500 سے زائد طلباء و طالبات کو تعلیم دے رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے طلبہ کو مفت طعام، قیام، کتب اور دیگر ضروریات فراہم کی جاتی ہیں۔ اللہ کے فضل سے ادارہ شہر اور اس کے گردونواح میں مزید مکاتبِ قرآن قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو قرآن کی تعلیم دی جا سکے۔
اس کے علاوہ، ادارے میں نئی تعمیرات کا سلسلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا، تاکہ بڑھتی ہوئی طلب اور ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ آپ کا عطیہ جامعہ دارالعلوم نصیریہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک پائیدار صدقہ جاریہ ہوگا۔ والدین کے ایصالِ ثواب، رمضان کے صدقات، زکوٰۃ اور خیرات کے ذریعے آپ نہ صرف ان طلبہ کی مدد کر سکتے ہیں، بلکہ عنداللہ اجر عظیم کے بھی مستحق ہوں گے۔
بیانات و دروس کا شعبہ جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کی دینی تعلیمات کو عام کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ علماء کرام اور اساتذہ کے بیانات کو سوشل میڈیا اور آفیشل ویب سائٹ پر اپڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو دینی و اخلاقی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
جامعہ دارالعلوم نصیریہ غورغشتی کے زیرِ نگرانی کئی دیگر ادارے بھی قائم ہیں جو مختلف شعبوں میں دین اور فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان اداروں کا مقصد اسلامی تعلیمات کا فروغ اور عوام کی خدمت ہے۔ ہر ادارہ اپنی مخصوص ذمہ داریوں کے ساتھ معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ جامعہ کا نہایت اہمیت کا حامل شعبہ ہے اس میں بچیوں کو نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک اسلامی ماحول میں عصری علوم کی معیاری تعلیم دی جاتی ہےالحمد للہ یہ شعبہ نہایت کامیابی کے سا تھ اپنے کام کو سرانجام دے رہا ہے اہل علاقہ کے شدید مطالبہ پر ان شاء اللہ عنقریب اس شعبہ کو میٹرک تک ترقی دے دی جائے گی۔۔۔
طالبات کے لئے جامعہ دارالعلوم نصیریہ کا شعبہ مدرسۃ البنات قائم ہے ، جس میں متعدد تعلیمی شعبے کام کر رہے ہیں، ان شعبوں میں مڈل تک عصری تعلیم دی جارہی ہے ۔ عصری مضامین کے ساتھ ساتھ طالبات کو قرآن کریم ناظرہ با تجوید سمیت معیاری دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ بنیادی ضروریات دین سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔ ۔۔